اہانت اسلام پروگرام پر جیو ٹی وی اور جنگ کے خلاف مقدمہ

اسلام آباد 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پولیس نے جیو ٹی وی کے مالک میر شکیل الرحمن اور جنگ میڈیا گروپ کے خلاف مبینہ طور پر ایک پروگرام میں اہانت اسلام پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولیس عہدیدار رانا عزیز نے بتایا کہ جیو چینل نے متنازعہ اداکارہ وینا ملک کی تمثیلی شادی کا پروگرام پیش کیا جس کے پس منظر میں مذہبی گیت سنایا جارہا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ۔ اس پروگرام کے خلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ جیو نے اردو روزنامہ جنگ میں معذرت خواہی شائع کرائی اور بتایا کہ اس پروگرام کی مکمل ٹیم کو برطرف کردیا گیا ہے ۔