اگنی I میزائیل کی کامیاب آزمائشی پرواز

بلسور(اڈویشہ ) 11ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج دیسی ساختہ نیو کلیئر صلاحیت کے حامل اگنی 1 میزائیل کی کامیاب آزمائشی پرواز کی ۔ جس کی دائرہ کار 700 کیلو میٹر تک ہے ۔ اسے اوڈیشہ کے ساحل پر ایک ٹسٹ رینج سے داغا گیا ۔ یہ فوج کی جانب سے صارف کی آزمائش کا ایک حصہ تھا۔ زمین سے زمین پر وار کرنے والے واحد مرحلہ پر مشتمل میزائل جو ٹھوس ایندھن سے متحرک ہوتا ہے ۔ آج ایک موبائیل لانچر سے 11 بجکر 11 منٹ پر داغا گیا ۔ ڈی آر ڈی او کے ترجمان روی کمار گپتا نے آزمائش کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالیسٹک میزائیل دفاعی فورسس کی کمان برائے بری فوج کی تربیت مشق کے ایک حصہ کے طور پر داغا گیا تھا ۔