اگنی میزائل || ا کامیاب تجربہ

بالاسور۔9نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج اپنے متوسط فاصلے کے نیوکلیئر صلاحیت کے حامل ’’اگنی II‘‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ۔ اس میزائل کا اپنے حدف کو نشانہ لگانے کی صلاحیت زائد از 2000کلومیٹر ہے ۔اڈیشہ کے ساحل سے داغا گیا جو فوج نے آزمائشی بنیاد پر اس کا استعمال کیا ہے ۔ وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ زمین سے زمین کو نشانہ لگانے والے میزائل کا تجربہ صبح 9.40بجے انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج کے کامپلکس نمبر 4سے کیا گیا ۔ آئی ٹی آر کے ڈائرکٹر ایم وی کے وی پرساد نے کہا کہ دیسی ساختہ میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے ۔ اسے فوج نے آزمائشی طور پر تجربہ کیا ہے ‘ اگنی II درمیانی رینج کا دیسی ساختہ عصری میزائل ہے جسے پہلی ہی فوج میں سرویس کیلئے شامل کیا گیا ہے ۔ آج کا تجربہ خصوصی فوجی صلاحیتوں کو آزمانے کیلئے کیا گیا ۔ ڈیفنس ریسرچ اور ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او) نے اس میزائل کے تجربہ کی تیاریاں کی تھی ۔ دومرحلوں میں تیار کیا گیا عصری میزائل کے ساتھ اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل آلات نصب کئے گئے ہیں ۔ اس میں کنٹرول سسٹم بھی ہے ۔ 20میٹر لامبے اگنی IIمیزائل نے بالسٹک میزائل لیجانے کی صلاحیت ہے ۔ اگنی IIمیزائل کو بھارت ڈائنامک لمٹیڈ حیدرآباد کی جانب سے اڈوانس سسٹم لیباریٹری میں تیار کیا گیا ہے ۔ اس میزائل کو اگنی کے سلسلہ وار میزائل کا حصہ سمجھا جاتاہے ۔