محکمہ موسمیات کا انتباہ ، دہلی میں طوفان سے ایک شخص ہلاک ، 13 زخمی
نئی دہلی ۔ 16 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت دہلی میں آج گرد کا طوفان آیا ، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں موسم کے حالات ایسے ہی رہیں گے ۔ شمالی ہند کے بیشتر علاقوں بشمول دہلی موسمی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ انتباہی بلیٹن آج صبح جاری کیاگیا ۔ گرج چمک کے ساتھ طوفان کے ساتھ تیز رفتار ہوائیں جو 50 تا 70 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں الگ تھلگ مقامات پر جموں و کشمیر ، ہماچل پردیش ، اُتراکھنڈ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ ، دہلی اور اُترپردیش میں چلنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کی بعض پیشن گوئیاں جو اس نے کل کی تھیں جن کے بموجب الگ تھلگ مقامات پر پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑھ ، دہلی اور یوپی میں ناسازگار موسم ہونے کی پیش قیاسی کی گئی تھی پولیس نے کہا کہ ایک 18 سالہ شخص ہلاک ہوگیا اور دیگر 13 افرادگرد کے طوفان کی زد میں آکر زخمی ہوگئے جو آج علی الصبح دہلی میں آیا تھا ۔ پولیس کنٹرول روم کو طوفان کے دوران 78 کالیں تقریباً 3بجے رات سے اب تک 59 ٹیلی فون کال درختوں کے گرنے کے بارے میں ، پانچ ٹیلیفون گرے ہوئے برقی ستونوں کے بارے میں اور 11 کالیں اشتہاری بورڈ اور دیواروں کے انہدام کے بارے میں تھیںجو پولیس کنٹرول روم کو وصول ہوئیں۔ چار کالیں گرد کے طوفان سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں تھیں ۔ 14 گاڑیاں جن میں سے 13 کاریں اور ایک موٹر سیکل تھی نقصان زدہ ہوگئیں۔ تقریباً 80 افراد پانچ ریاستوں میں ہلاک ہوئے ۔ گرج چمک کے ساتھ بارش اور 13 مئی کو بجلی گرنے سے ان افراد کی ہلاکت واقع ہوئی ۔ یوپی میں 51 اموات ہوئیں ۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں اس کا انکشاف کیا۔ دریں اثناء صبح میں درجہ حرارت 25 درجہ سیلسیس تھا ۔ مطلع عام طورپر ابرآلود تھا ۔ ہلکی بارش یا چھنٹوں کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ ایک شخص دوارکا میں زخمی ہوگیا جبکہ دیگر دو افراد مغربی دہلی میں طوفان سے معمولی سے زخمی ہوئے ۔ چار افراد مشرقی دہلی اور دو افراد جنوبی دہلی میں زخمی ہوئے ۔ چار کالیں کاروں کو نقصانات کے بارے میں تھیں۔ 37 کالیں درختوں کے گرنے کے بارے میں تھیں جنھیں ہٹادیا گیا ۔
سپریم کورٹ بینچ جس کے صدر چیف جسٹس دیپک مشرا ہیں، نے اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال سے کہا کہ وہ اسکیم میں ردوبدل کرکے کل تک رپورٹ داخل کریں۔