اگسٹ میں سوائن فلو کے 165 کیسیس

حیدرآباد 29 اگسٹ (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے آج کہا ہے کہ جاریہ ماہ کے آغاز سے اب تک سوائن فلو کے 165 پازیٹیو کیسیس سامنے آئے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ یکم اگسٹ سے 28 اگسٹ تک 945 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 165 نمونے H1N1 وائرس سے متاثرہ پائے گئے۔