اگسٹ اور ستمبر میں بھی اچھی بارش کی پیش قیاسی : محکمہ موسمیات

نئی دہلی ۔ یکم اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ماہ جولائی میں جہاں اچھی بارش سے جاریہ سیزن میں اب تک بارش کی کمی پوری ہوگئی ہے وہیں محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ دو ماہ اگسٹ اور ستمبر میں بھی معمول سے زیادہ بارش ہوگی ۔ محکمہ نے کہا ہے کہ ماہ جون میں بارش کی کمی 11 فیصد تھی تاہم ماہ جولائی میں 7 فیصد اضافی بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں بارش کی کمی دور ہوگئی ۔ محکمہ نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ آئندہ دو ماہ میں بھی اچھی بارش ہوگی ۔ ماہ اگسٹ میں معمول کے مطابق بارش ہوگی جبکہ ماہ ستمبرمیں امکان ہے کہ معمول سے زیادہ بارش ہوگی ۔ محکمہ کے ڈائرکٹر جنرل کے جے رمیش نے کہاکہ اگسٹ اور ستمبر میں بارش معمول سے زیادہ ہوگی ۔