اگسٹا ویسٹ لینڈ کے سابق ڈائرکٹرس کو سمن جاری

نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آگسٹا ویسٹ لینڈ اور فن میکانیکا کے سابق ڈائرکٹر گیو سیپ اورسی اور اسپاگنولینی، ہندوستانی فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیانی اور دیگر کو وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر PMLA کیس میں بطور ملزم 12 ستمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کا سمن جاری کیا ہے۔ خصوصی جج اروند کمار نے اطالوی دلال کارلو گیروسا، گائیڈو ہشکے اور دوبئی کے ایک تاجر راجیو سکسینہ کے خلاف بھی اس معاملہ میں تازہ غیر ضمانتی وارنٹس جاری کئے ہیں۔ یاد رہے کہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے قبل ازیں عدالت کو بتایا تھا کہ آگسٹا ویسٹ لینڈ اور فن میکانیکا کے خلاف مبینہ طور پر وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملہ مبینہ طور پر غیر قانونی رقمی لین دین کے کافی ثبوت موجود ہیں۔