اگر میں وزیرداخلہ ہوتا تو دانشوروں کو گولی ماردینے کا حکم دیتا

بنگلورو ۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپنے اسمبلی حلقہ وجئے پورا (سابق بیجاپور) میں ایک کارگل وجئے دیوس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق مرکزی وزیر رتناگوڑا پاٹل یاتنال نے اپنے تبصرہ سے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا جبکہ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران سماج کے فراق دل افراد اور دانشوروں کو قوم دشمن قرار دیا اور کہا کہ اگر وہ ریاستی وزیرداخلہ ہوتے تو پولیس کو حکم دیتے کہ دانشوروں کو گولی مار دی جائے۔