اگر دفعات 370 اور ۔35A عارضی ہیں تو

ہندوستان سے الحاق بھی عارضی ہے: عمر عبداللہ
سرینگر ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے آج کہا کہ اگر دستور کی دفعات 370 اور 35A عارضی ہیں تو ہمارا رضاکارانہ طور پر ہندوستان کے ساتھ الحاق بھی عارضی ہے ۔ جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کہا کہ وادی کے عوام کو بی جے پی ، آر ایس ایس کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن وہ ان دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہے ۔ وہ ان دونوں کی ان دفعات کو برخواست کردینے کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے شوروغل مچایا ہے انہیں جان لینا چاہئیے کہ ان کے بیٹے (عمر عبداللہ ) نے تاریخی حقائق پیش کئے ہیں ۔ اس کیلئے شوروغل مچانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ پارٹی نے ہمیشہ ریاست کے متعلق ہندوستان کے ساتھ الحاق کو اپنی بنیادی شرائط کے ساتھ تسلیم کیا ہے ۔ ریاست کیلئے ایک علحدہ وزیراعظم اور علحدہ صدر کا مطلب ہندوستان کے خلاف بغاوت نہیں ہے ۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے عوام بی جے پی ۔ آر ایس ایس کی مشترکہ دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے ۔