حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے نو قائم شدہ اگریکلچرل کالج سرسلہ ضلع کیلئے 61 مختلف جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے ۔ پرنسپل سکریٹری فینانس این شیو شنکر نے جی او ایم ایس 39 جاری کیا ، جس کے تحت ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ زمبروں میں 61 جائیدادوں کو منظوری گئی ۔ محکمہ زراعت و امداد باہمی نے اس سلسلہ میں حکومت کو تجویز پیش کی تھی ، منظورہ عہدوں میں پروفیسر 3 ، اسوسی ایٹ پروفیسر 11 ، اسسٹنٹ پروفیسر 25 ، لیاب اسسٹنٹ 13 ، اسوسی ایٹ ڈین I ، سپرنٹنڈنٹ I ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر 1 ، سینئر اسسٹنٹ 2 ، جونیئر اسسٹنٹ 1 ، سینئر لائبریری اسسٹنٹ 1 ، جونیئر لائبریری اسسٹنٹ 1 اور اسٹور کیپر 1 شامل ہے۔ اس کے علاوہ آوٹ سورسنگ کی بنیاد پر فیلڈ اسسٹنٹ 17 ، اٹنڈر 16 ، اسٹینو 1 اور ڈرائیور 3 جائیدادوں پر تقررات کی اجازت دی گئی۔ محکمہ زراعت اور پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اگریکلچر یونیورسٹی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق تقررات کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔