اگرتلہ تشدد کے 28ملزمین کی تصاویر جاری

اگرتلہ۔/26اگسٹ( سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ پولیس نے قبائیلی تنظیم انڈیجنٹس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ ( آئی پی ایف ٹی ) کی ریالی کے دوران تشدد اور آتشزنی میں ملوث 28ملزمین کی تصاویر آج جاری کی۔ مغربی تریپورہ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیجیت سپترشی نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ یہ ملزمین گذشتہ 23 اگسٹ کو اگرتلہ شہر میں ہوئی ریالی کے دوران تشدد میں ملوث تھے جس سے شہر کے بڑے حصے میں افراتفری اور لاقانونیت پھیلی۔