اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کارکنوں کا حملہ ، ایس ایف آئی کے دو کارکن زخمی

حیدرآباد /18 جولائی ( پی ٹی آئی ) اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا کے دو طلباء آج اس وقت زخمی ہوئے جب اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ارکان نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کیا ۔ محبوب نگر کے ایک کالج میں یہ واقع پیش آیا ۔ سرکل انسپکٹر سوم نارائن سنگھ نے کہا کہ ایس ایف آئی کا ایک رکن سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوا ہے ۔ دوسرے رکن کو معمولی زخم آئے ہیں ۔ اے بی وی پی کے کارکنوں نے ان طلباء پر ہاکی اسٹکس سے حملہ کیا اور ڈگری کورسیس کیلئے جاری داخلے کے عمل کے دوران کالج کے باب الداخلہ کے قریب بحث و مباحث بھی ہوئی ۔ اے بی وی پی کارکنوں کے خلاف فساد برپا کرنے کا ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔