ٹالی ووڈ ہیرو اکھل نینی اپنی تیسری فلم مسٹر مجنوں کی شوٹنگ میں مصروف ہوچکے ہیں۔ ڈائرکٹر وینکی اٹلوری کے ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم کی شوٹنگ ان دنوں حیدرآباد میں چل رہی ہے۔ اس میں ان کے ساتھ ہیروئین کے کردار میں ندھی اگروال نظر آئیں گی۔ اب اس فلم سے جڑی ایک خبر ٹالی ووڈ میں ہلچل مچا رہی ہے۔ اس میں ایک اہم کردار میں کاجل اگروال بھی نظر آئیں گی۔ اس سے قبل کاجل ناگاچیتنیا کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ اب ان کے بھائی اکھل کے ساتھ کام کرنے پر اکی نینی خاندان کے مداح کافی خوش ہیں۔ فی الحال اس کا اعلان ابھی باقی ہے۔
فلم ’’تخت‘‘ میں رنویر سنگھ بنیں گے داراشکواہ
اداکار رنویر سنگھ فلمساز کرن جوہر کی تاریخی کہانی پر مبنی فلم ’’تخت‘‘ میں کام کرنے کو لے کر بے چین ہیں۔ رنویر نے کہا کہ کرن کے ساتھ کام کرنے کے موقع کو انہوں نے لپک کر پکڑ لیا ۔ رنویر اس فلم میں ’’دارا شکوہ‘‘ کا کردار نبھائیں گے۔ رنویر نے بتایا میں کرن جوہر کے ساتھ پہلی بار کام کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ میں ان کے ساتھ طویل وقت سے کام کرنا چاہ رہا تھا۔ انہوں نے کہا تخت ایک حیرت انگیز کہانی ہے۔ اس میں داراشکوہ کے کردار کو پاکر خوشی سے اُچھل پڑا۔ یہ میری جانب سے نبھائے اب تک کے سب سے متاثر کن کرداروں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کو ہیرو یش جوہر اور اپوروامہتہ تخت کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ یہ فلم سال 2020 میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، انیل کپور، بھومی پیڈینکر، وکی کوشل اور جہانوی کپور بھی ہیں۔