حیدرآباد 9 ستمبر ( این ایس ایس ) اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے ٹی آر ایس پارٹی اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مکمل تائید کا اعلان کیا ہے ۔ اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کے قومی صدر شری رامانوجا ورت دھارا جئیر سوامی نے کہا کہ کے سی آر نے ریاست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ہندو سناتھن دھرم کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ چندر شیکھر راؤ نے حوصلہ سے کام لیتے ہوئے عالمی امن کیلئے ایوتھا چنڈی یاگم بھی منعقد کیا اس لئے ہندو مہاسبھا نے ان کی تائید کا فیصلہ کیا ہے ۔