اکٹوبر سے فضاء میں خانگی ڈرون طیارے

نئی دہلی ۔ /17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خانگی ڈرون طیارے اکٹوبر سے ہندوستان کی فضاء میں پرواز کرتے نظر آئیں گے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ وزارت شہری ہوا بازی توقع ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں ایک باقاعدگی نظام تیار کرے گی جو پائیلٹ کے بغیر فضائی گاڑیوں کے بارے میں ہوگا ۔ یہ ڈرون طیارے عام شہری بھی استعمال کرسکیں گے ۔ فی الحال ان کا استعمال ڈائرکٹریٹ جنرل شہری ہوا بازی کی حد تک محدود ہے ۔