اکشے کمار ایک کے بعد ایک فلم کے ذریعہ فائنس کو دیوانہ کرنے کو تیار ہیں۔ اب اکشے کی نئی فلم کا لک ریلیز ہوگیا ہے۔ فلم سوریہ ونشی کا اکشے نے پوسٹر فائنس کے لئے ریلیز کردیا ہے۔ جس کا وہ جم کر انتظار کررہے تھے۔ اس فلم کا ڈائرکشن روہت شیٹی نے کیا ہے اور اکشے روہت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ روہت نے اپنی فلم سمبھا کے آخر میں سوریہ ونشی کی ایک جھلک دکھائی تھی اور اسے دیکھنے کے بعد ہی شائقین اس کے پہلے لک کو دیکھنے کے لئے بے چین تھے۔ ایسے میں سمبھا کے بعد سے جو بھی فائنس سوریہ ونشی کو دیکھنا چاہتے تھے وہ اب پوسٹر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اکشے کا لک فلم میں کیسا ہونے والا ہے۔ اکشے کمار کے علاوہ اسکو اپنے پیچ پر اجئے دیوگن اور رنویر سنگھ کے فائنس کے لئے شیر کیا ہے اور لکھا ہے ’’اے بلٹ فار اے بلٹ ہی ازناٹ ایلون‘‘ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پراکی کا یہ لک چھا گیا ہے۔ اس فلم میں اکشے اے ٹی ایس آفیسر کے کردار میں ہیں۔ فلم میں اکشے کا نام سوریہ ونشی ہوگا۔ وہ دہشت گردی کے خلاف منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کے لئے پوجا ہیگڈے سے لے کر کیٹرینہ کیف تک کا نام سامنے آرہا تھا، لیکن ابھی تک کسی بھی ایکٹریس کے نام پر مہر نہیں لگی ہے۔