بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار سلور اسکرین پر خلاء باز کا کردار نبھاتے نظر آسکتے ہیں۔ بالی ووڈ ڈائرکٹر آر بالکی اپنی اگلی فلم اکشے کمار کو لے کر بنانے جارہے ہیں۔ یہ فلم خلائی سفر پر مبنی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ فلم میں اکشے کے ساتھ ودیا بالن اور نمردکور بھی نظر آئیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی کہانی منگل گرہ پر کچھ چنندہ ایروناٹ کو بھیجے جانے کے مشن پر مبنی ہوگی۔ جلد ہی فلم کا آفیشیل اعلان کیا جائے گا۔