اکشردھام بم دھماکہ کیس عبد القیوم کا ہرجانہ کیلئے دعویٰ

ممبئی، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 2002 میں اکشر دھام مندر احمد آباد گجرات میں بم دھماکہ کے سلسلے میں 2003میں گرفتار مفتی عبد القیوم نے احمد آباد پوٹا عدالت اور گجرات ہائی کورٹ سے پھانسی کی سزا کے بعد 2014میں سپریم کورٹ سے باعزت بری ہونے پر اسوقت کے ڈپٹی پولیس کمشنر ڈی جی ونجارا ودیگر کے خلاف ہرجانہ وصول کرنے اور خاطی افسران کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے سپریم کورٹ آف انڈیا میں درخواست داخل کی تھی اس وقت سپریم کورٹ نے انھیں ہدایت دی تھی کہ وہ اس معاملے کو احمد آباد کی عدالت میں پیش کریں لہٰذا گزشتہ دنوںجمعیۃ علماء ہند کی وساطت سے سٹی سول کورٹ احمد آباد میں ایک عرضداشت داخل کرتے ہوئے حکومت کے خلاف پانچ کروڑ دو لاکھ پانچ ہزار روپئے ہرجانہ کا دعوی کیا ہے۔