اکشرا دھام حملہ کیس کی سماعت ختم

احمد آباد /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی پوٹا عدالت نے آج 2002ء کے اکشرا دھام مندر حملہ میں ملوث ملزم مجید پٹیل عرف عمر جی اور شوکت اللہ غوری کے خلاف کیس کی سماعت مکمل کرلی ہے۔ جج گیتا گوپی انسداد دہشت گردی قانون (پوٹا) عدالت نے اپنا فیصلہ 6 جون تک کے لئے محفوظ کرلیا ہے، کیونکہ قطعی بحث و جرح ہونا باقی ہے۔ مجید پٹیل پر الزام ہے کہ اس نے دہشت گرد حملہ کے لئے فنڈس جمع کیا تھا اور اس کو 2008ء میں ضلع بھروچ سے گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ شوکت اللہ غوری کو اسی سال حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ کی کارروائی کے دوران استغاثہ نے یہ نوٹ لیا کہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ، جس میں سپریم کورٹ نے اس کیس کے دیگر 6 ملزمین کو بری کردیا ہے۔