اکریساٹ کے سابق ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل گوڑ کو دو فیلو شپس

حیدرآباد ۔ 2 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس ) : ماہر زراعت و زرعی سائنسداں اور سابق ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ریسرچ سنٹر انٹرنیشنل کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار دی سیمی ایریڈ ٹروپس ( اکریساٹ ) ڈاکٹر سی ایل لکشمی پتی گوڑا کو سال 2015 کے دوران اگریکلچرل ریسرچ باڈیز میں دو فیلو شپس سے نوازا گیا ۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکن سوسائٹی آف اگرونومی نے سال 2015 کے سالانہ اجلاس جو کہ امریکہ میں منعقد ہوا تھا میں ڈاکٹر گوڑا کو فیلو شپ کا اعلان کیا تھا ۔ ڈاکٹر لکشمی پتی گوڑ نے بین الاقوامی سطح پر 350 پبلی کیشن بشمول 155 بین الاقوامی سطح پر ریسرچ آرٹیکلس شائع ہونے کے علاوہ 21 کتابوں ، 41 کتابی مضامین اور 90 کانفرنسوں میں ریسرچ مقالہ جات پیش کرچکے ہیں ۔۔