اکتوبر میں جی ایس ٹی کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے کے پار:جیٹلی

نئی دہلی۔یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) اکتوبر ماہ میں اشیا اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی)کا کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے کو پارگیا۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا کہ جی ایس ٹی کی کم شرح،ٹیکس چوری میں کمی،جی ایس ٹی پر عمل میں اضافہ،ملک بھر میں یکساں ٹیکس پالیسی اور افسران کی دخل اندازی نا کے برابر رہ جانے کے نتیجہ میں اکتوبر ماہ میں جی ایس ٹی کا کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے کو پار کرگیا۔ ملک میں گزشتہ سال 30جون کی آدھی رات سے جی ایس ٹی نافذکیاگیا تھا۔

مشن گنگا : 55 ٹن کچرا نکالا گیا
جمشید پور ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 40 رکنی ٹیم کی جانب سے گنگا میں اس کی ایک ماہ طویل مہم کے دوران گنگا ندی سے 55 ٹن سے زیادہ کچرے کو نکالا گیا۔ اس ٹیم کی لیڈر ایوریسٹر بچیندری پال نے یہ بات بتائی۔ پال نے کل یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہردوار تا پٹنہ 1500 کیلو میٹر طویل اس کے ’مشن گنگا‘ ایکسپیڈیشن روٹ میں اس ٹیم نے دیکھا کہ گنگا میں آلودگی ہے۔ بچندری نے کہاکہ ہم نے ایک ماہ طویل مہم چلائی۔