حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) اکبرالدین اویسی حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر ایک گواہ کے غیرحاضر ہونے کے سبب سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ ڈی آر ڈی او اپولو ہاسپٹل کنچن باغ کے سکیورٹی گارڈ کے رام بابو کو عدالت میں گواہی دینے کے لئے ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج نے سمن جاری کیا تھا اور اسے آج عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا تھا لیکن اس کی غیرحاضری کی وجہ سے معزز جج نے اس کا نام گواہ کی فہرست سے خارج کردیا۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے بھی اس گواہ کو ترجیح نہ دیتے ہوئے عدالت کے فیصلہ پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ شیڈیول کے مطابق کل دو گواہوں ڈی آر ڈی او اپولو ہاسپٹل کے چیف سکیورٹی آفیسر اور ایک عینی شاہد کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔