سمبل پور ( اڈیشہ ) ۔ 31 ۔ دسمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع سمبلپور کے علاقہ نکتیدیولا میں سیکوریٹی فورسیس نے خصوصی کارروائی کے دوران 2 ماویسٹوں کو گرفتار کرلیا جو کہ مختلف جرائم میں ملوث تھے ۔ اسسٹنٹ کمانڈنٹ مخالف نکسلائٹس دستہ مسٹر بی بی بابو نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر اسپیشل آپریشن گروپ اور ڈسٹرکٹ والینٹری فورس کی مشترکہ ٹیم نے نکسلائٹس کے خفیہ ٹھکانہ پر دھاوا کیا اور 2 ماویسٹوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دھاوے کے وقت ٹھکانہ میں 5 ماویسٹ موجود تھے ۔ جس میں 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ گرفتار ماویسٹوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے ۔
سڑک حادثہ میں 12 ایپا بھکت زخمی
کوئمبتور ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہر کے مضافات مدوکرائیمیں ایک چھوٹی لاری اور ایک بس میں تصادم ہوگیا جس میں لاری ڈرائیور ہلاک اور 12 ایپا بھکت زخمی ہوگئے۔ یہ بس 47 بھکتوں کے ساتھ بھوائی ضلع اپروئی سے شہر ملائی کی سمت جارہی تھی کہ مختلف سمت سے آنے والی ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں لاری ڈرائیور برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ 12 بھکتوں کو معمولی زخم آئے۔