اڈیشہ میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

بھوبنیشور۔3ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک مال گاڑی اڈیشہ کے شہر کٹک میں ایک کراسنگ کے پاس پٹری سے اترگئی جس کی وجہ سے ٹرینوں کی خدمات کچھ وقت کیلئے متاثر ہوئیں ۔ ایسٹ کوسٹ ریلوے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا کیونکہ صرف ایک ویاگن سکھر پور لیول کراسنگ کے پاس پٹری سے اترگیا تھا ۔ یہ مال گاڑی کٹک ریلوے اسٹیشن کے گڈس شیٹ کی جانب دوپہر کے وقت پیشرفت کررہی تھی ۔ ریلوے عہدیدار نے کہا کہ یہ ایک معمولی حادثہ ہے جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کرنے کیلئے صرف دو گھنٹے کا وقت لگا ۔