اڈیشہ میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر ، 5 ماؤ نواز ہلاک

بھوبنیشور۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ اڈیشہ کے ضلع کورا پٹ میں سکیورٹی اہل کاروں نے گھمسان انکاؤنٹر کے دوران پانچ ماؤ نوازوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مہلوکین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ پڈوا پولیس اسٹیشن کے حدود میں جنگلاتی علاقہ میں آج صبح انکاؤنٹر ہوا جب اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اورضلع والینٹری فورس (ڈی وی ایف) کے اہلکار تلاشی مہم میں مصروف تھے۔ ماؤ نوازوں نے ایس او جی اور ڈی وی ایف کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائر کیا جس میں وہ ہلاک ہوگئے۔ اے ڈی جی پی (آپریشنس) آر پی کوچے نے 5 ماؤ نوازوں کی ہلاکت کی توثیق کی۔