اڈیشہ میں بارش سے معمولات زندگی درہم برہم

بھوبنیشور۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وسیع پیمانے پر بارشوں کے زیراثر جو خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا نتیجہ ہے اڈیشہ کے کئی علاقوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ریاست کے کئی علاقوں میں کل تک زبردست بارش ہوگی ۔ جب کہ ہوا کا کم دباؤ دن میں کسی بھی وقت گوپال پور اور پوری کا ساحل عبور کرسکتا ۔

مائیننگ مافیا نے ایک صحافی کو
زندہ جلادیا
بالاگھاٹ ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) مائننگ مافیا مدھیہ پردیش نے ایک مقامی 40 سالہ صحافی کو زندہ جلادیا ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ ریتی کے مافیا سے قریبی ربط رکھنے والے تین افراد نے یہ مبینہ کارروائی کی ہے ۔ جنہوں نے عدالت کا کیس واپس لینے سے صحافی کے انکار پر مشتعل ہوکر اس کے خلاف یہ قدم اٹھایا ۔