بھوبنیشور ۔6اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مغربی مانسون ریاست میں سرگرم ہوجانے کے بعد محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ دو مقامات پر موسلادھار بارش ہوگی ۔ ایک مقام اندرون اڈیشہ میں واقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے تازہ ترین بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں اڈیشہ کے دو مقامات پر زبردست بارش ہوگی ۔