اڈیشہ حکومت کی کام نہیں تو تنخواہ نہیں پالیسی پر غور

بھوبنیشور 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اڈیشہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ریاست میں سرکاری کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے کام نہیں تو تنخواہ نہیں کی پالیسی اختیار کرے گی۔ احتجاجی اساتذہ اور لیکچررس کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سختی سے اس پالیسی پر عمل کیا جائے۔ٹیچرس، لیکچررس اور دیگر ملازمین میں 4 ہزار بلاک گرانٹ اسکولس اور 1500 کالجس کے ملازمین شامل ہیں۔ انھوں نے 24 ستمبر سے 42 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔