نئی دہلی : کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ ایل کے اڈوانی نے اپنے دونوں ناقابل شاگردوں کو بے نقاب کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اڈوانی جی نے یہ واضح کردیا ہے کہ سیاسی مخالفین کو ملک مخالف کہنا غلط ہے او رجمہوریت کے اصول کے خلا ف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اڈوانی جی کے بہت سارے نظریات سے اتفاق نہیں رکھتے لیکن انہیں دھوکہ دینے والے ان کے دونوں چیلے مودی او رامیت شاہ اپنے کئے پر ذرہ برابر شرمسار نہیں ہے ۔
سرجے والا نے کہا کہ اڈوانی جی نے کہا کہ بی جے پی نے کبھی اپنے سیاسی حریفوں کو ’’ دشمن ‘‘ یا ملک مخالف ‘‘ نہیں کہا ۔ سرجے والا نے کہا کہ اس کے خلاف مسٹر شاہ او رمودی جی کی جوڑی اپنے مخالفین کو ملک مخالف بتانے کی سازش کرتی رہتی ہے ۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی او رمسٹر شاہ اکثر اپنے سیاسی مخالفین پر ملک مخالف ، سلامتی دستوں کے مخالف ، فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ پست کرنے او رپاکستان کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ گذشتہ پانچ سالو ں کے دوران ایسی کئی مثالیں ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ خود الزامات سے گھرے ہوئے ہیں ۔