اچھی باتیں

٭بلندی سے کھڑے ہو کر نیچے حقارت سے مت دیکھیں بلکہ یہ سوچیں کہ کبھی آپ بھی نیچے کھڑے تھے۔
٭ کسی پر کیچڑ مت اُچھالو اس سے دوسروں کے کپڑے خراب ہوں یا نہ ہوں مگر تمھارے ہاتھ ضرور خراب ہو جائیں گے۔
٭ جو چھوٹے ہاتھ سے دیتا ہے وہ لمبے ہاتھ سے پاتا ہے۔
٭ مانگو گے تو تمھیں دیا جائے گا، ڈھونڈو گے تو پاؤ گے۔
٭ علم ایسا بادل ہے جس سے رحمت ہی رحمت برستی ہے۔
٭ ظاہر پر نہ جا، آگ دیکھنے میں سرخ لگتی ہے پر اس کا جلایا ہوا سیاہ ہو جاتا ہے۔
٭ مشاہدے سے آپ بہت کچھ جان سکتے ہیں مگر سیکھتے تجربے سے ہی ہیں۔
٭ سکھ خوشی کا نام نہیں، غم اور خوشی دونوں سے بے نیاز ہونے کا نام ہے۔
٭ کہنے والا یقین سے محروم ہو تو سننے والا تاثیر سے محروم رہتا ہے۔
٭ موت کو یاد رکھنا نفس کی تمام بیماریوں کی دوا ہے۔
٭ علم کی طلب میں شرم مناسب نہیں، جہالت شرم سے بد تر ہے۔