اچھی باتیں…!

٭کتابیں جوانی میں رہنما ، بڑھاپے میں تفریح اور تنہائی میں رفیق ثابت ہوتی ہیں۔
٭ اس دنیا میں اتنی بلند دیواروں والے محلوں میں نہ رہو کہ جس میں تمہاری آواز گھٹ جائے ۔
٭ سب سے آسان کام اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے کیونکہ آدمی کو جو بات پسند ہوتی ہے ، اسے عموماً وہ سچ سمجھتا ہے ۔
٭خاموش انسان،خاموش پانی کی طرح گہرے ہوتے ہیں ۔ خاموشی خود ایک راز ہے ۔
٭ جو گھر حاجت مند کو روٹی کا ایک ٹکڑا اور ضرورتمند کو ایک بستر کی جگہ دینے میں بخل سے کام لے وہ بربادی کے قابل ہے ۔
٭الفاظ وہ نہیں ،جو زبان سے نکلیں ۔ بلکہ وہ ہیں جو دل میں اتریں
٭جو شخص نصیحت مان لے وہ بعض اوقات اس شخص سے بھی بڑا ہوتا ہے جو نصیحت کرتا ہے ۔