اچھی باتیں…!

٭کتابیں جوانی میں رہنما ، بڑھاپے میں تفریح اور تنہائی میں رفیق ثابت ہوتی ہیں۔
٭ اس دنیا میں اتنی بلند دیواروں والے محلوں میں نہ رہو کہ جس میں تمہاری آواز گھٹ جائے ۔
٭ سب سے آسان کام اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے کیونکہ آدمی کو جو بات پسند ہوتی ہے ، اسے عموماً وہ سچ سمجھتا ہے ۔
٭خاموش انسان،خاموش پانی کی طرح گہرے ہوتے ہیں ۔ خاموشی خود ایک راز ہے ۔
٭ جو گھر حاجت مند کو روٹی کا ایک ٹکڑا اور ضرورتمند کو ایک بستر کی جگہ دینے میں بخل سے کام لے وہ بربادی کے قابل ہے ۔
٭جس پر نصیحت اثر نہیں کرتی اس کا دل ایمان سے خالی ہوتا ہے۔
٭ کامیابی ان لوگوں کو ملتی ہے جو کامیابی پر یقین کرتے ہیں
٭ اتنا اونچا نہ اڑو کہ سورج کی شعاعیں پگھلادیں۔
٭ مایوسی موت کا دوسرا نام ہے۔
٭ اچھی بات جو بھی ہو غور سے سنو۔
٭ دوسروں کو معاف کرو مگر خود کو بھی معاف نہ کرو۔