٭ جو لوگ اپنا غم چھپاکر مسکراتے ہیں ، وہ عظیم ہوتے ہیں۔
٭ ضمیر ہمارے اندر اس آواز کا نام ہے ، جو ہمیں خبردار کرتی ہے کہ کوئی ہمیں دیکھ رہا ہے ۔
٭ خوش مزاجی ہمیشہ خوبصورتی کی کمی کو پورا کرتی ہے لیکن خوب صورتی خوش مزاجی کی کمی پوری نہیں کرسکتی ۔
٭ چھوٹے ذہن میں ہمیشہ خواہش اور بڑے ذہن میں ہمیشہ مقصد ہوتا ہے ۔
٭ ہر مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ضرور ہوتا ہے اور اسی حل کی موجودگی کے احساس کا نام اُمید ہے ۔
٭ اچھی کہانی وہ ہوتی ہے جو تمہیں یہ محسوس کرائے کہ اس کے کردار تم بھی ہوسکتے ہو۔
٭ حیوان کی خوبی اس کی جسمانی طاقت اور انسان کی خوبی اس کا اعلیٰ اخلاق ہے ۔
٭ جو شخص وقت برباد کرنے کا عادی ہے ، وہ ایسی گھڑی کی طرح ہے جس میں دونوں سوئیاں نہ ہوں۔ ایسی گھڑی چلے تو کیا اور نہ چلے تو کیا۔