نئی دہلی ۔ /4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمشنر اچل کمار جیوتی کو منگل کے دن /6 جولائی سے ہندوستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ۔ صدر پرنب مکرجی نے ان کے تقرر کی منظوری دیدی ۔ وزارت قانون و انصاف نے منگل کے دن ان کے تقرر کا اعلامیہ جاری کیا ۔ موجودہ سی ای سی نسیم زیدی کی میعاد /6 جولائی کو ختم ہورہی ہے ۔ جیوتی اس وقت چیف سکریٹری تھے جبکہ نریندر مودی گجرات کے چیف منسٹر تھے ۔