اپیک میٹ میں فیس بک ، ٹوئٹر ، یوٹیوب پر چینی امتناع برخاست

بیجنگ ، 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج اپیک چوٹی اجلاس میں اپنی بہترین شبیہ پیش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سوشل نٹ ورکنگ ویب سائیٹ جیسے فیس بک ، ٹوئٹر پر پہلی بار پابندی اُٹھادی اور اس کانفرنس کے مقام پر دلائی لاما کی ویب سرچ کو بھی نہیں روکا ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چین نے کسی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے اپنی انٹرنیٹ تحدیدات میں نرمی لائی ہے ۔ ایشیا ۔ پیسفیک اکنامک کارپوریشن فورم کے میڈیا سنٹر میں میڈیا کے نمائندوں کو مختلف سوشل سائیٹس تک رسائی کی اجازت دی اور ویڈیو تبادلہ والی یو ٹیوب کے استعمال کو بھی نہیں روکا ہے ۔ اس طرح کی سائیٹس ملک کے دیگر مقامات پر بند ہیں۔