حیدرآباد ۔ 18 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد اپولو ہاسپٹلس کی جانب سے امراض نسواں و انکالوجی میں ہفتہ کو لائیو روبوٹیک ورکشاپ منعقد ہوگا جس کا افتتاح مسز سنگیتاریڈی جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر اپولو ہاسپٹل کریں گے۔ اس موقع پر مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر کرشنا کماری میکا، صدر او جی ایس ایچ اینڈ فیکلٹی فار ورکشاپ، ڈاکٹر روما سنہا سینئر گائناکالوجسٹ لیپرواسکوپک اینڈ روبوٹک سرجن اپولو ہاسپٹل اس کے علاوہ سینئر روبوٹک انکالوجسٹ اپولو کینسر انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر چنابابو سنگاولی اور ڈاکٹر ہیمنت ودیا راجو موجود رہیں گے۔ مسز سنگیتا ریڈی نے کہا کہ اس لائیو ورک شاپ میں بہت ہی بہترین ٹکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن تھیٹر سے راست طور پر روبوٹک آپریشن کو پیش کیا جائیگا جس کا مشاہدہ ناظرین کرسکیں گے۔