ورنگل ۔ 28 ۔ جولائی : ( آئی این این ) : ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری نے ریاستی اسمبلی اسپیکر مدھو سدن چاری کے ہمراہ ریاستی حکومت کے شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ ہریتا ہرم عالمی طور پر ایک بہترین پروگرم ہے جب کہ اس کے طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے ۔ اور ریاست میں خشک سالی کی صورتحال ختم ہوگی ۔ ملنا ساگر پراجکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر ڈپٹی چیف منسٹر اپوزیشن کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ا پوزیشن جماعتیں ملنا ساگر پراجکٹ پر اعتراض کے ذریعے پروپگنڈہ سیاست میں ملوث ہورہے ہیں ۔ اپوزیشن صرف اس لیے پراجکٹ کی مخالفت کررہا ہے وہ نہیں چاہتے کہ ٹی آر ایس حکومت ترقیاتی کام انجام دیں ۔ انہوں نے کہا ریاست میں کسانوں کی بہبود بھلائی کے اقدامات اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہے ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر سری ہری نے اپوزیشن کو متنبہ کیا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں اپنی موقع پرستانہ سیاست کو ترک نہیں کریں گے تب انہیں ریاستی عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا ہوگا ۔۔