حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس): تلنگانہ اسمبلی میں تلگو دیشم کے فلور لیڈر ای دیاکر راؤ نے آج الزام عائد کیا کہ حکمراں ٹی آر ایس پارٹی نے سال کے دوران اپوزیشن قائدین کو لالچ دینے اور انہیں خریدنے کے لیے ایک ہزار کروڑ روپئے خرچ کئے ۔ آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے دیاکر راؤ نے کہا کہ ریاست میں مشکلات سے دوچار 2000 کسانوں نے خود کشی کی جب کہ ٹی آر ایس حکومت نے 350 کے اعداد بتائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ڈبل بیڈ روم مکانات کے نمونوں کو دکھاتے ہوئے جی ایچ ایم سی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے عوام کو لبھانے کی کوشش کررہی ہے ۔۔