بی جے پی کے خلاف اقل ترین مشترکہ پروگرام کی تیاری کا امکان
نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا پارلیمنٹ میں 27 فبروری کو ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں عام انتخابات میں مقابلہ کیلئے ایک اقل ترین مشترکہ پروگرام تیار کرنے پر غور کیا جائیگا ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع نے کہا کہ کئی جماعتوں کے قائدین کو پارلیمنٹ ہاوز لائبریری میں مدعو کیا گیا ہے جہاں بی جے پی سے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کیلئے ایک اجتماعی حکمت عملی تیار کی جائیگی ۔ کہا گیا ہے کہ اپوزیشن قائدین بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے ایک عام انتخابی حکمت عملی بھی تیار کرسکتے ہیں۔ پلواما حملے کے مسئلہ پر بھی اپوزیشن کی حکمت عملی پر اجلاس میں غور ہوسکتا ہے ۔ اپوزیشن قائدین کا 13 فبروری کو ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اپوزیشن کی جانب سے ایک اقل ترین مشترکہ پروگرام تیار کرنے کی بات کہی گئی تھی ۔ اس اجلاس میں کانگریس بھی شریک تھی ۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نے بھی پہلے کہا تھا کہ اپوزیشن کا ایک اقل ترین مشترکہ پروگرام ہونا چاہئے اور سب کا اصل مقصد بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنا ہونا چاہئے ۔