موقع پرستی کی مثال ۔ وزیراعظم نریندر مودی کا بی جے پی کارکنوں سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب
نئی دہلی /23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں کے ممکنہ عظیم اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تشکیل کی بنیاد ذاتی وجود بچانا ہے اور یہ عوام کیلئے نہ ہو کر اقتدار کیلئے ہے ۔ عوام اس اتحاد کو قبول نہیں کریں گے ۔ مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وسطی اور شمالی چینائی ، مدورئی ، تروچراپلی اور تروولور میں بی جے پی بوتھ کارکنان سے خطاب میں کہا آج کئی لیڈر عظیم اتحاد کی بات کررہے ہیں ۔ یہ اتحاد کسی اصول پر مبنی ہونے کے بجائے ذاتی وجود کیلئے ہے ۔ یہ اتحاد اقتدار کیلئے ہے نہ کہ عوام کیلئے ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ جین کمیشن پر کانگریس اور تلگودیشم کی لڑائی کو کوئی نہیں بھولا ہے ۔ اس وقت کانگریس نے کہا تھا کہ یا تو وہ رہے گی یا ٹی ڈی پی ، لیکن اب وہ ساتھ آنا چاہتے ہیں ۔ ان کا یہ اتحاد موقع پرستی نہیں ہے تو کیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اتحاد امیر لوگوں کا کلب ہے ۔ لوگوں کو ان کی موقع پرستی نظر آرہی ہے اور وہ اس اتحاد کو قبول نہیں کریں گے ۔ مودی نے الزام لگایا کہ کانگریس جھوٹ پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ۔ وہ ملک کی ترقی کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کرنے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔آج ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ہندوستان کا خواب ، تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔شہروں میں اقتصادی سرگرمیوں کی ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ شہر کاری چیلنج نہیں موقع ہے ۔ہماری کوششوں کے تنائج نکل رہے ہیں ۔ایک بین الاقوامی مطالعہ میں کہا گیا کہ اگلے دو دہائی میں دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے سبھی 10شہر ہندوستان کے ہوں گے ۔ وزیراعظم نے 2018 میں حکومت اور ملک کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک کے طورپر ‘نیو انڈیا’ کی تعمیر کی سمت میں ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ہم نے دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ یوجنا کی شروعات کی جس سے اب تک چھ لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچایا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘نیو انڈیا’ کی طرف سے آج اگر ہم تیزی سے بڑھ رہے ہیں تو صڑف اس لئے کہ ہمارے بزرگوں نے اس کی بنیاد ڈالی ہے ۔ان بزرگوں کے اصولوں اور دور اندیشی ہمارے لئے اہم ہے ۔پارٹی کارکنان سے مسٹر مودی نے کہا‘‘ ملک کے لئے کارکنان کے دل میں جتنی عزت اور فخر کا جذبہ ہوگا اتنا ہی وہ لوگوں سے قریب آئیں گے اور جتنا وہ غریبوں کے تئیں حساس ہوں گے اتنی ہی ہماری جیت آسان ہوگی۔
واجپائی پر سوروپے کا سکہ جاری کیا جائیگا : نریندر مودی
نئی دہلی23 ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی آنجہانی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کی شام پیرکو ان کی یادمیں سو روپے کا یادگار سکہ جاری کریں گے ۔پارلیمنٹ انیکسی میں ایک پروگرام میں وزیر کلچر مہیش شرما کی موجودگی میں مودی یہ سکہ جاری کریں گے ۔اس سکے کا وزن 35گرام اور نصف قطر 2.2سینٹی میٹر ہوگی۔یہ 50فیصد چاندی ،40فیصد تامبا،پانچ فیصد نکل اور پانچ فیصد جستے کا بنا ہوگا۔اس کے فرنٹ میں اشوک ستون ہوگا جس کے نیچے ‘ستیے میتو جیتے ’لکھا ہوگا۔سرکل پر بائیں طرف ‘بھارت’اور داہنی طرف انگریزی میں ‘انڈیا’ لکھا ہوگا۔