اپوزیشن ارکان کی معطلی ، تلنگانہ اسمبلی کا سیاہ دن

کسانوں کے مسائل پر ٹی آر ایس کے رویہ کی مذمت ، بی جے پی
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کسانوں کے مسائل پر حکمران ٹی آر ایس پارٹی کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے فلور لیڈر ڈاکٹر کے لکشمن نے اپوزیشن ارکان کی معطلی کوتلنگانہ اسمبلی کا سیاہ دن قرار دیا ۔ معطلی کے بعد اسمبلی میڈیا پوائنٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے نئی ریاست میں عوام کی امنگوں کو خاک میں ملادیا ہے ۔ جسے انہوں نے طویل جدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ حکمران جماعت اس کی مرضی کے مطابق سیشن منعقد کرنا چاہتی ہے اور اس کا رویہ اپوزیشن کو دبانے کا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج ریاست کے عوام اور کسانوں کی توہین کی ہے ۔ چندر شیکھر راؤ کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ خود چیف منسٹر نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے تمام مطالبات کو جن پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ قبول نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے پوچھا کہ آیا ایک وقت میں کسانوں کے قرض کی معافی کا مطالبہ اس طرح کے زمرہ کے تحت آتا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کسانوں کے اور عوام کے مسائل کو ایک جمہوری انداز میں اٹھانے پر وہ انہیں کس طرح معطل کرسکتے ہیں ۔ لکشمن نے کہا کہ کسانوں کے مسائل پر سمجھوتہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ہم کسانوں کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر ضروری ہو تو ہم دیگر اپوزیشن جماعتوں کی مدد حاصل کریں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم آئی ایم کسانوں کے مسائل کے تعلق سے سنجیدہ نہیں ہے وہ حکمران جماعت کی مدد کررہی ہے ۔ بی جے پی کے فلور لیڈر نے کہا کہ کسانوں کے مسائل پر اپوزیشن متحد ہے اور حکمران پارٹی اپوزیشن ارکان کو معطل کرتے ہوئے جمہوریت کو مضحکہ خیز بنا