’’اپنے بھیا کو چیف منسٹر بنائیے‘‘ ، ڈمپل کی عوام سے اپیل

آگرہ۔8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو کی اہلیہ و رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ’’اپنے بھیا کو چیف منسٹر بنائیے‘‘۔ انہوں نے آج ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بھائی نے ریاست کی ترقی کے لیے 5 سال محنت اور جستجو کی۔ ایک بار انہیں پھر موقع دیجئے تاکہ باقی کاموں کو پورا کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ اکھلیش یادو کو ان کے حامی ’’بھیا‘‘ کہتے ہیں۔ ڈمپل یادو نے حکومت کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا تذکرہ کیا۔