اپل اور ناگول کے درمیان میٹرو ریل کا آئندہ ہفتے افتتاح

حیدرآباد 12 جون ( این ایس ایس ) طویل انتظار کے بعد میٹرو ریل کے سفر کا آئندہ ہفتے اپل اور ناگول کے درمیان آغاز ہوگا ۔ تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ رسمی طور پر اس کا افتتاح انجام دینگے ۔ اس کیلئے انتظامات اور تیاریوں کو قطعیت دی جا رہی ہے ۔ چھ ماہ کی امتحانی دوڑ کے بعد اس کو عوامی حمل و نقل کیلئے کھولا جا رہا ہے ۔ ریلوے پروٹیکشن کمیشن کی نگرانی میں میٹرو ریل چلائی جائے گی ۔ یہاں موصولہ اطلاعات میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ اپنی تکمیل کے بعد دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد اور مضافاتی علاقوں میں ٹریفک کیلئے سہولیات پیدا کریگا ۔ یہ پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور آئندہ سال ڈسمبر تک اس کو مکمل کرنے کیلئے 15,000 کروڑ روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں۔