اٹھ مرتبہ گرفتار ہونے والے فلسطینی باشندے سے ایک ملاقات۔ ویڈیو

بشر فلسطین نے نبلس میں پیدا اور بڑے ہوئے ہیں ‘ اپنے بچپن میں وہ مسلسل اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف احتجاج کرتے رہے‘اور اسرائیلی فوج پر پتھر برساتے رہے‘مگر ان کے پتھر زیادہ دور تک نہیں جاتے تھے‘ تاہم اسرائیلی فوج انہیں گرفتار کرلیتی اور وہ اٹھ مرتبہ گرفتار ہوئے۔

جب انہیں احساس ہوا کہ زیادہ پراثر انداز میں اس کو سنایاجائے تو وہ امریکہ گئے اور انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ تیس کاروبار شروع کئے اور رائیل اسٹیٹ میں اپنے قدم جمائے او ردولت مند شخص بن گئے۔ لہذا مذکورہ دولت مند شخص نے اپنے زندگی میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بلین ڈالر مہم کی شروعات کی ۔اور پچھڑے ماحول میں ایک نیا شہر بنانے کی شروعات کی ۔جو فلسطین کے قلب میں ہو۔جہاں پر چالیس ہزار لوگوں کو مقیم کیا اور دس ہزار ملازمتیں فلسطینیوں کے لئے تیار کیں۔ساری دنیاسے انہیں اس مہم پر تعاون ملا‘ جس میں کئی اسرائیلی بھی شامل ہیں۔

یہ ہے ایک جنونی بشر کی کہانی جس نے پتھر برسانی کے بجائے ایک نیاشہر بسانے کی مہم میں جٹ گئے جو ایسا پتھرہے جس کی مار اور اثر بہت کام کرے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=eP7GEdLTmvQ&feature=youtu.be