اٹل بہاری واجپائی کی یادگار قائم کرنے حکومت کا اعلان

حیدرآباد۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) حکومت ‘ شہر حیدرآباد میں آنجہانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی یادگار قائم کریگی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج قانون ساز کونسل کے ایک روزہ اجلاس کے دوران آنجہانی قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا اور اٹل بہاری واجپائی کے علاوہ دیگر متوفی قائدین کو خراج پیش کیا۔ صدرنشین کونسل سوامی گوڑ کی زیر صدارت اجلاس میں آنجہانی سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو ڈاکٹر کروناندھی، آنجہانی اسپیکر لوک سبھا سومناتھ چٹرجی کے علاوہ ممکری آرٹسٹ وینو مادھو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور قرارداد منظور کی گئی۔ متوفی قائدین کو خراج عقیدت کی قرارداد کی پیشکشی کے فوری بعد اجلاس کو غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔