حیدرآباد 23 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی استھیاں ریاست میں چار دریاٰں گوداوری ‘ کرشنا ‘ موسی اور تنگبھدرا میں بہائی جائیں گی ۔ ان استھیوں کو حیدرآباد لایا گیا ہے ۔ انہیں بی جے پی تلنگانہ ہیڈ کوارٹرس پر رکھا گیا ہے تاکہ لوگ آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرسکیں۔ یہ جمعہ تک وہاں رکھی جائیں گی ۔ بی جے پی رکن اسمبلی جی کشن ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ ان استھیوں کو جمعرات کو دریائے کرشنا اور رود موسی میں بہایا گیا ہے جبکہ جمعہ کو گوداوری اور تنگبھدرا دریاوں میں بہایا جائیگا ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن ‘ سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ ‘ جی کشن ریڈی اور دوسرے یہ کام کرینگے ۔