اٹلی کے حکمران ڈیموکریٹک  امیدوار کی انتخابات میں کامیابی

روم،یکم مئی(سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے سابق وزیراعظم میٹیو رینجی کی قیادت والی برسراقتدار ڈیموکریٹک پارٹی نے یہاں ہوئے انتخابات میں دوبارہ واپسی کرلی ہے ۔انہوں نے پانچ مہینے پہلے ایک ریفرنڈم میں شکست کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔کل آئے جزوی انتخابات کے نتائج کے مطابق، رینجي کو 72 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔ پارٹی کے تقریباً 20 لاکھ ارکان نے انتخابات میں ووٹ دیا۔ وزیر انصاف اینڈریا آرلینڈو کو 19 فیصد اور جنوبی پگلیا علاقے کے گورنر مشیل ایمیلنو کو نو فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ان دونوں مخالفین اور موجودہ وزیر اعظم پاؤلو جینٹلوني نے انہیں مبارک باد دی۔مسٹر رینجي نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں اس موقع پر کافی طویل تقریر کی۔