روم۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کی اعلیٰ ترین عدالت نے آج ایک علاقائی قانون کی جسے مسجد مخالف قانون کہا جاتا ہے، کالعدم کر دیا اور اس طرح ملک کے شمالی علاقہ میں 10 عبادتگاہوں کی تعمیر کی راہ ہموار کردی۔ مخالف تارکین وطن پارٹی نے تمام مذہبی عمارتوں کے بارے میں سخت گیر قواعد نافذ کئے تھے جس کا مقصد مسلمانوں کی آبادی کو نشانہ بنانا تھا جو اس علاقہ میں مالدار طبقہ سمجھا جاتا تھا۔ وزارت داخلہ کے بموجب 2015ء کے اوائل میں اٹلی میں مسلمانوں کی آبادی 16 لاکھ تھی جن میں سے 26 فیصد علاقہ لومبارڈی کے ساکن تھے جہاں یہ سخت گیر قانون نافذ تھا۔