اٹلی نے امیگریشن پالیسی مزید سخت کر دی

روم ۔25 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت اٹلی نے غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے اور ان کی ملک بدری سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنانے کیلئے نئے اور سخت قانون کی منظوری دیدی ہے۔نئے قانون کے مطابق ایسے تارکین وطن جو سنجیدہ نوعیت کے جرائم میں ملوث ہوں اور خاص طور پرایسے تارکین جوجنسی حملوں میں ملوث پائے جائیں گے انہیں فوری طور پر اٹلی سے بیدخل کر دیا جائے گا،اس سے قبل انہیں بے دخل کئے جانے کیلئے انتہائی طویل اپیل کے طریقہ کار کو اپنانا ہوتا تھا۔اٹلی کے وزیر خارجہ میٹیو سلوانی جو تارکین وطن کے بارے میں انتہائی سخت موقف رکھتے ہیں اور امیگریشن کے قوانین کو سخت سے سخت بنانے کے حامی ہیں،انہوں نے اس قانون کو منظور کرانے کیلئے ایک تحریک بھی شروع کر رکھی ہے جسے انہوں نے’’اٹلی کو محفوظ بنانے کیلئے ایک قدم آگے‘‘کا نام تجویز کیا ہے۔