اٹلی میں 11 افراد غرقاب

روم، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے جنوبی علاقے میں شدید بارش کی وجہ سے پانی کے تیز بھنور میں 11 افراد بہہ گئے ۔ حکام نے یہ اطلاع آج دی۔ محکمہ شہری تحفظ کے مطابق کلابریا علاقے میں شدید بارش کے بعد گڈھے میں پانی کی روانی اچانک تیز ہو گئی جس سے 11 افراد پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے ، جبکہ 23 لوگوں کو محفوظ بچا لیا گیا۔ کچھ لوگوں کو علاج کے لئے مختلف ہاسپٹلس میں داخل کرایا گیا ہے ۔ مہلوکین اور زخمیوں کی شہریت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اٹلی کے شمالی ساحلی شہر جنیوا میں ایک پل کے منہدم ہو جانے سے 43 افراد کی موت ہو گئی تھی۔